آن لائن پیسہ کمانا آج کل بالکل بھی مشکل نہیں ہے۔  پاکستان میں بغیر سرمایہ کاری کے  آن لائن پیسہ کیسے کمائیں؟ اور یہ  گوگل پر ایک عام سا سرچ کیا جانے والا سوال ہے۔  جب آپ ڈھونڈنے پر نتائج دیکھتے ہیں۔ تو پریشان ہو جاتے ہیں۔  کنفیوژن اس بات کا کہ کون سا طریقہ درست ہے؟  میں کون سا کام شروع کروں؟  بہترین پلیٹ فارم کون سا  ہے؟  دماغ میں کئی سوالات گردش کرتے ہیں۔اور  اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں۔ تو آپ بلکل صحیح جگہ پر آئے ہیں۔  ہم یہاں ہر چیز اور تقریباً ہر پلیٹ فارم  پر تفصیل سے بات کریں گے۔  تو میں آپ کو یہاں پر مشورہ دیتا ہوں۔ کہ آپ اس پوسٹ کو چھوڑ کر جانے کے بجائے اسے پورا پڑھیں۔ کیونکہ یہاں پر ہم نے بہت سادہ اور آسان الفاظ میں اردو زبان میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کی ہے


دنیا میں دن بہ دن  ٹیکنالوجی بڑھ رہی ہے۔  کاروبار بزنس آن لائن ہو رہے ہیں۔  گھر بیٹھے آن لائن پیسہ کمانے کے بہت سے طریقے متعارف کروا دئیے گئے ہیں۔ اور اب پاکستان میں اس رقم کی کوئی حد بندی نہیں ہے۔  آپ بغیر سرمایہ کاری کے آن لائن کتنا کما سکتے ہیں۔  آنلائن پیسہ کمانے کیلئے سب سے پہلے آپ نے ایک طریقہ اختیار کرنا ہے۔کہ آپ نے مالک بن کے کام کرنا ہے یا ملازم بن کے۔ لیکن یہ آپ نے فیصلہ کرنا  ہے کہ آپ کس کو ترجیح دیتے ہیں… آپ کا آن لائن پیسہ کمانے کا  کیریئر ان دونوں میں سے کسی ایک انتخاب سے شروع ہوگا۔

10+-Best-Ways-To-Online-Earning-Make-Money-Online-In-Pakistan-Without-Investment-2022


1: Blogging            : بلاگنگ
2: Freelancing      : فری لانسنگ
3: Youtube            : یوٹیوب
4: Facebook          : فیس بک
5: Sell images and videos    : تصاویر اور ویڈیوز فروخت کریں
6: Start teaching online          :آن لائن پڑھانا شروع کریں
7: Digital Marketing              : ڈیجیٹل مارکیٹنگ
8: Article Writing                   : مضمون لکھنا
9: Affiliate Marketing           :الحاق کی مارکیٹنگ
10: Sell your products on Daraz:دراز پر اپنی مصنوعات فروخت کریں
11: Virtual Assistant            :ورچوئل اسسٹنٹ

1: بلاگنگ
 آئیے بلاگنگ کے سے شروع کرتے ہیں۔  بلاگ ایک عام لفظ ہے۔ جسے تقریباً ہر کوئی جانتا ہے۔  آپ بلاگنگ کے ذریعے جائز حلال روزی کما سکتے ہیں۔  اگر آپ اچھا لکھنے میں مہارت ہے۔ اور آپ گریجویٹ یا انٹرمیڈیٹ یا مٹیرک کے طالب علم بھی ہیں۔ تو پھر آپ کو یہ پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے۔  آپ ایک بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اور اپنی  زندگی کے بارے میں اپنے خیالات،حالات، اپنے سیکھے ہوئے تجربات اور کہانیاں شیئر کر سکتے ہیں۔بلاگر ڈاٹ کام سے بغیر کسی سرمایہ کاری کے اپنا بلاگ بنایا جا سکتا ہے۔ جو کہ مکمل طور پر مفت ویب سائٹ ہے۔  پوسٹ میں دی گئی ہدایات پر عمل کر کے آپ اپنا  بلاگ بنا سکتے ہیں۔


اب سوال یہ ہے۔کہ آپBloggingسے پیسہ کیسے کما سکتے ہیں؟Blog ویب سائٹس کے ساتھ، پیسہ کمانے کے بہت سے طریقے ہیں۔  گوگل ایڈسینس مقبول ترین اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والے  طریقوں میں سے ایک ہے۔  گوگل ایڈسینس کے ساتھ، آپ اپنی Blog ویب سائٹ کو منیٹائز کر سکتے ہیں۔  منیٹائزیشن کے بعد آپ کی بلاگ ویب سائٹ پر  اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔اور جب کوئی آپ کی سائٹ پر آتا ہے اور اشتہارات کو دیکھ کر ان پر کلک کرتا ہے تو آپ کو پیسہ ادا کیا جاتا ہے۔


Blogسے پیسہ کمانے کا دوسرا اور آسان طریقہ مصنوعات کی تشہیرsponsorship کرنا اور ان کو سیل کروانا ہے۔  آپ کو بہت سی کمپنیاں آپ  کےBlog پر اپنی مصنوعات کا جائزہ لینے اور اپنی مصنوعات کو آپ  کے بلاگ پر دکھانے کے لیے پیسہ ادا کرتی ہیں۔کیونکہ آپ کے Blogپر جب کوئی آتا ہے۔ان مصنوعات کو دیکھ کر ان کو خریدتا ہے۔ اور کمپنی کی سیل ہونے کی وجہ سے کمپنی آپ کو ادا کرتی ہے۔ اور آپ دوہری کمائی کرتے ہیں۔  اگر آپ بلاگ سے پیسہ کمانے کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ گوگل اور یوٹیوب پر سرچ کر سکتے ہیں۔


2: فری لانسنگ

 Freelancingپاکستان میں بغیر سرمایہ کاری کے آن لائن پیسہ کمانے کا ایک آسان اور بہت مقبول ترین  طریقہ ہے۔  آپ کی سکلز پاکستان سے بیرون ملک فروخت کی جا سکتی ہیں۔  آپ کے پاس Freelancing کی سکل ہونی چاہیے۔  اگر آپ کے پاس کوئی ہنر اور کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ تو آپ کسی اور کے کام کو دوبارہ بیچ سکتے ہیں۔


   سکل ہنر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔  ہنر کے بغیر فری لانسنگ کرنا مشکل ہے مگر نا ممکن نہیں۔  اگر آپ فری لانسنگ سے آن لائن پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو آپ کو کوئی ہنر سیکھنا چاہئیے۔ بہت سے پلیٹ فارم موجود ہیں جہاں آپ فری لانسنگ کرنے کے لیے مفت رجسٹر کر سکتے ہیں، جیسے

Fiverr،.com Upwork.com، اور Guru.com.

  "اگر آپ کے پاس کوئی سکل ہنر ہے۔ اور آپ ماہر اور زہین ہیں تو کوئی بھی آپ کو ہرا نہیں سکتا"

 دوسرے نمبر پر، میں فری لانسنگ کرکے پیسے کیسے کما سکتا ہوں؟  فا ئیور جیسی فری لانسنگ ویب سائٹس پر اپنی پروفائل بنائیں۔جو کے بلکل فری ہے۔اپنے ہنر کے مطابق گگ بنائیں۔ان پلیٹ فارمز پر لاکھوں کی تعداد میں گاہک موجود ہیں۔جو آپ سے آپ کے ہنر کے مطابق کام کروائیں گے۔

3: یوٹیوب

 آپ یو ٹیوبر بن کر بھی سرمایہ کاری کیے بغیر پاکستان میں آن لائن پیسہ کما سکتے ہیں۔  یوٹیوب کے بارے میں تقریباً سب ہی جانتے ہیں۔  ایک چینل بنانا، یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنا،اور یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق اپنے چینل پر 4000 گھنٹے کا واچ ٹائم اور ایک ہزار سبسکرائبر پورے کرنے پر یوٹیوب آپ کے چینل کو مونیٹائز کر دیتا ہے مونیٹائزیشن کے آن ہونے کے بعد آپ کے چینل پر اشتہارات دکھائے جاتے ہیں جس سے آپ پیسہ کما سکتے ہیں۔اگر آپ یوٹیوب پر چینل بنانا کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں ۔اور اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ یوٹیوب پر سرچ کر سکتے ہیں۔


4: فیس بک

 ایک سروے کے مطابق فیس بک کو دنیا بھر میں تقریباً دو ارب سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔  دنیا بھر میں لاکھوں فیس بک کے پیجز ہیں۔ جن سے رقم کمائی جاتی ہے۔  منیٹائزیشن کو آن کرنے کے بعد آپ پیسہ کمانا شروع کر سکتے ہیں۔اگر  پاکستان کی بات کی جائے۔ تو پاکستان میں2021 تک فیس بک مونائزیشن کو آن نہیں کرتا تھا۔لیکن اب 2022 میں لوگ فیس بک کو منیٹائز کر سکتے ہیں۔ اور بغیر سرمایہ کاری کے پیسے کما سکتے ہیں۔

 

 جب آپ کے فیس بک پیج پر لاکھوں فالورز  ہو جاتے ہیں، تو آپ کے پیج کو مصنوعات کی  پروموشن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور فیس بک پر آپ بلاگ کی طرح    sponsorshipسپانسرشپ کے ویڈیوز اپلوڈ کر کے بھی پیسہ کما سکتے ہیں۔ تو دیر کس بات کی Facebook پر اپنا  Page بنائیں اور آن لائن پیسہ کمانا شروع کریں۔


5: تصاویر اور ویڈیوز فروخت کریں۔

 اگر آپ تصاویر لینے یا ویڈیوز بنانے بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ آسانی سے یقینی طور پر اپنے شوق سے پیسے کما سکتے ہیں۔  آن لائن پیسہ کمانے کے کئی طریقے ہیں۔ آپ  اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو آن لائن فروخت کر سکتے ہیں۔بہت ساری پیکچرز اور ویڈیوز کی ویب سائٹیس ہیں۔جہاں پر آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو بیچ سکتے ہیں۔  آپ شٹر اسٹاک سائٹ پر اپنی تصاویر، ویڈیوز وغیرہ بیچ سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ  بھی اور  بہت سے پلیٹ فارمز ہیں۔  اور اگر آپ اس کام میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔تو مزیدGoogel اور Youtube پر سرچ کریں۔یہاں پر کچھ ویب سائٹیس ہیں جن پر آپ اپنے کام کو بیچ سکتے ہیں۔

Shutterstock,Alamy,Etsy,Fotomoto,500px,


6: آن لائن پڑھانا شروع کریں۔

 آپ پڑھنے یا پڑھانے کے شوق سے پیسہ کماسکتے ہیں۔  آپ اپنے شوق اور اپنے کام کی بنیاد پر آن لائن پیسہ کیسے کما سکتے ہیں؟  سوشل میڈیا اور دوسرے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے پڑھانے اور معلومات دینے کا شوق اور دلچسپی رکھنے والوں کے لیے آن لائن ٹیچنگ کی بہت ساری ویب سائٹیس ہیں۔ آپ یوٹیوب پر بھی آن لائن ٹیچنگ کر سکتے ہیں۔اور آپ کسی ٹاپک پر  کورس بنا کرUdemy جیسی سائٹ پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔  اور اپنے کورس کی مخصوص قیمت رکھ سکتے ہیں۔Udemy ایک پڑھنے، پڑھانے، سیکھنے، سکھانے کی ویب سائٹ ہے۔  جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں استاد اور طلباء موجود ہیں۔  Udemy، Facebook,Youtube اور  دوسری سوشل نیٹ ورکنگ ویب  سائٹیس ہزاروں طلباء تک پہنچنے کا آسان اور بہترین طریقہ  ہے۔


Udemy, Youtube,  Facebook

7: ڈیجیٹل مارکیٹنگ

 آسان الفاظ میں،Digital Marketingآن لائن مارکیٹنگ ہے۔  Online Marketingایک بہت بڑا اور اہم پلیٹ فارم ہے۔اور جو لوگوں کو آن لائن مارکیٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے کے قابل بناتا ہے۔  آن لائن مارکیٹنگ میں، اگر آپ کے پاس کوئی بھی پروڈکٹ ہے۔اور اسے آپ بیچنا چاہتے ہیں۔تو اس چیز کی تشہیر کی لئے ہم آنلائن مارکیٹنگ کریں گے۔

 

  آنلائن مارکیٹنگ کا مقصد لوگوں کو اپنی Product کو دکھانا اور اس کے بارے میں بتانا ہے۔اور لوگوں کو اپنی Product خریدنے کی طرف راغب کرنا ہے۔کیونکہ جو دیکھتا ہے وہی بکتا ہے۔  آنلائن مارکیٹنگ کرنے کے لیے، ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بہت سی آن لائن ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں۔  مثال کے طور پر، ہم اپنے Product کے تجارتی اشتہاراتFacebook، Instagram، اورGoogle ads کے تھرو پرموٹ کرتے ہیں۔اگر آپ Digital Marketing،آن لائن مارکیٹنگ سیکھ لیتے ہیں۔کہ Google adsپر کس طرح سے اپنے ads کو رن کرنا ہے۔ یا پھر Facebook  پر کس طرح  ads کو رن کرنا ہے۔ تو کمپنیاں آپ کو اپنے پروڈکٹ کےads چلانے کے لیے پیسہ ادا کریں گی۔اور اکثر یوٹیوبر  بھی اپنی ویڈیوز کےads چلانے کے لئے آپ سے رابطہ کریں گے۔ اور آپ کو پیسہ ادا کریں گے۔


8:مضمون لکھنا

 آپ آرٹیکل لکھ کر بھی آن لائن پیسہ کما سکتے ہیں۔  پڑھنا، لکھنا، اور نئی نئی چیزیں سیکھنا اور سکھانے کا شوق رکھنے والوں کے لئے یہ بہت ہی بہتر کام ہے۔  اس شوق اور ہنر سے وہ لوگ پیسہ کما سکتے ہیں۔ جو انتہائی حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ اور لگاتار کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

  ۔اگر آپ Bloggingکرتے ہیں۔ تو آپ اپنےBlogکے لئے بھیArticle خود لکھ سکتے ہیں۔اور آپ کسی دوسرے کو بھی Articleلکھ کر بیچ سکتے ہیں۔Fiverr,Upworkپر بہت ساریGigs موجود ہیں۔جس میں لوگ Content Writingکر کے آن لائن پیسا کما رہے ہیں۔Fiverr,Upworkپر آپ اپنا پروفائل بنا کر اپنے آرٹیکل کو بیچ سکتے ہیں۔اور وہاں پر کلائینٹ آپ کو ایک  ٹاپک پر آرٹیکل لکھنے کو کہے گا۔اور جب آپ اسے اس کے ٹاپک پر آرٹیکل لکھ کر دیں گے۔ تو وہ آپ کو پیسہ ادا کرے گاے  ۔  

   بہت سے آن لائن پلیٹ فارمز اور سائٹس ہیں جو آپ کو اپنی مہارتیں، ہنر بیچنے کی اجازت دیتے ہیں، مشہور مارکیٹ پلیسFiverr,Upwork، وغیرہ ہیں۔


9: ملحق مارکیٹنگ

 Affiliate Marketing پروڈکٹس کو آن لائن بیچنے کا عمل ہے ۔اور Affiliate Marketingسے دنیا بھر میں لوگ کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔آن لائن پیسہ کمانے کے اس طریقہ کار میں ہم نے خود سے نہ ہی کوئی پروڈکٹ خریدنی ہے۔ اور نہ ہی بیچنی ہے۔اس طریقے میں ہم نے کسی کی پروڈکٹ کو پروموٹ کرنا  ہے۔ اس طریقہ میں ہم نے سب سے پہلے پروڈکٹ کو سلیکٹ کرنا ہے۔ اور ایسی پروڈکٹ تلاش کرنی ہے۔ جو سب سے زیادہ آن لائن بک رہی ہو۔ اور پھر اس پروڈکٹ کے لنک کو ہم اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے بلاگ پر شیئر کریں گے۔اور جب کوئی ہمارے شیئر کردہ لنک سے اس پروڈکٹ کو خریدے گا۔ تو کمیشن ہمارے اکاؤنٹ میں بھیج دیا جائے گا۔

 

اگر آپ کی فین فالونگ اچھی ہے یعنی کہ آپ کے فیس بک پیج پر اچھے خاصے فالوورز ہیں۔ یا پھر آپ کے بلاگ کی ٹریفک اچھی خاصی آرہی ہے تو آپ جتنی زیادہ پروڈکٹ بیچیں گے۔ اتنا ہی کمیشن آپ کے اکاؤنٹ میں بھیج دیا جائے گا۔ ایفلیٹ مارکیٹنگ کرنے کے لئے سب سے مشہور پلیٹ فارم جو تقریباً دنیا بھر میں ورکنگ کرتا ہے۔ ایمازون ہے۔اور آپ پاکستان میں بیٹھ کر ایمازون ایفلیٹ پروگرام جوائن کر کے ہزاروں ڈالر کما سکتے ہو۔ ایفلیٹ پروگرام کی بہت ساری ویب سائٹس ہیں۔جیسے کہ ہوسٹ نگر کلک بینک ایمازون سرفہرست ہیں۔

 

اگر آپAffiliate Marketing سے آن لائن پیسا کمانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تو مزید معلومات کے لئے آپ یوٹیوب اور گوگل پر سرچ کریں۔


10: دراز پر اپنی مصنوعات فروخت کریں۔

 آپ Daraz.pk پر بھی اپنے پروڈکٹس کو آن لائن بیچ سکتے ہیں۔اور اچھا خاصا پیسہ کما سکتے ہیں۔اگر آپ کی کوئی شاپ  ہے۔تو آپ اپنی شاپ کے پروڈکٹس کو پورے پاکستان میں سیل کر سکتے ہیں۔Daraz.pk پاکستان کی سب سے بڑی E-Commerce ویب سائٹ ہے۔جسے تقریبا ہر کوئی جانتا ہے۔یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں گاہک موجود ہیں۔اور لاکھوں کی تعداد میں پروڈکٹس لسٹ ہیں۔

 

Daraz.pkپر آپ اپنا اسٹور بنائیں۔ اور اپنی شاپ کی پروڈکٹس کوDaraz.pk پر لسٹ کریں اور پورے پاکستان میں اپنی پروڈکٹس کو سیل کرکے آن لائن پیسہ کمائیں۔یہ بہت ہی آسان ہے۔ اگر آپDaraz.comپر آن لائن کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ کو ان کی آفیشل ویب سائٹ www.Daraz.pk پر جاکر تفصیلی معلومات حاصل کرنی چاہیے۔ 


11: ورچوئل اسسٹنٹ

Virtual Assistantکے طور پر بھی آپ آن لائن پیسے کما سکتے ہیں۔Virtual Assistant کے کاموں میں فون کالز کو اٹینڈ کرنا،میل اکاؤنٹس کو دیکھنا، گاہکوں کو مطمئن کرنا،کلائنٹ کے سوشل اکاؤنٹس کو مینج کرنا۔کلائنٹ کے ایمازون سیلر اکاؤنٹ کو مینج کرنا،کلائنٹ کے دراز اکاؤنٹ کو مینیج کرنا وغیرہ شامل ہیں۔Virtual Assistant کے طور پر کام کرنے کے لئے آپ کیCommunication Skill اچھی ہونی چاہیے۔اور فارن کلائنٹ کا Virtual Assistantبننے کے لیے آپ کو انگلش کا آنا بھی ضروری ہے۔

 

آپ صرف تین چار کلائنٹس کے اکاونٹس کو ہینڈل کر کے ماہانہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔